وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی عمل میں مکالمے اور مفاہمت کی بھرپور حامی تھیں۔
وزیراعظم نے ان کے 17 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہیں جرات اور استقامت کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور میاں نوازشریف کے درمیان ہونے والے میثاق جمہوریت ان کی سیاسی بصیرت اور سمجھ بوجھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے خاندان خاص طور پر صدر آصف علی زرداری،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے پیروکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جو ان کے ویژن اور ان کے نظریات پر عمل پیرا ہیں۔