پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پشاور میں اپنے اجلاس میں پانچ ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔
یہ منصوبے خیبرپختونخوا میں بنیادی ڈھانچے تعلیم'صحت اور سماجی بہبود کی بہتری سے متعلق ہیں۔
اس کے علاوہ پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع چترال میں ARANDU سے
KALKATAK لواری تک چھبیس کلومیٹر سڑک کی مرمت اور بحالی کیلئے دو ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی۔