شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے میجر محمد اویس شہید کو ان کے آبائی قصبے شکرگڑھ میں پورے فوجی
اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ' پاک فوج کے اعلیٰ افسروں' جوانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔