شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید میجر محمد اویس کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر ملٹری افسران،سول حکام ، فوجی جوانوں اور علاقہ کے عمائدین نے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بعد ازاں شہید میجر کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لئے ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔