Friday, 26 April 2024, 07:29:37 am
وزیرخارجہ کاکویت کےساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کی خواہش کااعادہ
January 28, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پاکستان کی خواہش کااعادہ کیا ہے۔وہ اسلام آبادمیں ایشیائی امور کے معاون وزیرخارجہ علی سلیمان السعید کی قیادت میں ایک کویی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔وزیرخارجہ نے تجارت سرمایہ کاری افرادی قوت اور تحفظ خوراک کے شعبوں خصوصاً دوطرفہ تعاون کومستحکم کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سفری سہولتوں کی اہمیت پر بھی زوردیا۔

شاہ محمودقریشی نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کیل ئے کویت کی قیادت کے جامع اور تعمیری کردار کو سراہا۔

اس موقع پر کویت کے معاون وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کا دورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے کویت کی قیادت کی دلچسپی کاعکاس ہے۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے کثیرالجہتی تنظیموں خصوصاً اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے باہمی تعاون پر اطمینان کا بھی اظہارکیا۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال چین پاکستان اقتصادی راہداری اورخلیج اور مشرق وسطیٰ میں استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔