Saturday, 27 July 2024, 09:26:11 am
سعودی عرب رواں سال عازمین حج کی سہولت کیلئے فضائی ٹیکسیاں اورڈرون استعمال کرے گا
May 11, 2024

سعودی عرب رواں سال عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تجرباتی بنیاد پر فضائی ٹیکسیاں اور ڈرون استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بات سعودی عرب کے وزیر مواصلات اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل العربیہ کو ایک انٹرویو میں کہی۔

سعودی وزیر نے کہا کہ اس وقت مستقبل میں قابل عمل مصنوعات کی فراہمی کیلئے کئی ٹرانسپورٹ کمپنیاں مدِمقابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں بتدریج ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا ضروری ہے۔