Saturday, 27 July 2024, 05:44:23 am
سپین،آئرلینڈ اورناروے نے فلسطینی ریاست کوباضابطہ طورپرتسلیم کرلیا
May 28, 2024

سپین، آئر لینڈاور ناروے نے آج(منگل) باضابطہ طور پرفلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

تینوں یورپی ممالک نے کہا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ مشرق وسطی میں دیرپاامن کے قیام کا بہترین راستہ ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے چند اتحادیوں کے سوا اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ملکوں میں سے ایک سو چالیس سے زائد رکن ملکوں نے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا ہے۔