Sunday, 08 September 2024, 04:19:55 am
 
وزیراعلی سندھ کی سرکاری دفاترکوشمسی توانائی پرمنتقل کرنے کی ہدایت
June 28, 2024

 

سندھ کے وزیر اعلی سید مرا د علی شاہ نے صوبائی وزیر توانائی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے صوبے میں دن کے اوقات میں سرکاری دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

انہوں نے یہ بات آج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

مراد علی شاہ نے کہا سرکاری عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ کو نئے مالی سال سے شروع ہونے والے شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔