Friday, 13 September 2024, 07:08:04 am
 
نگران وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،میرعلی مردان
August 28, 2023

بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو ان کے دورہ کوئٹہ پر بلوچستان کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے معاملے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے مسائل آئندہ دنوں میں حل کر لئے جائیں گے۔