بھارت کے بدنام زمانہ قومی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو بحق سرکار ضبط کرلیا ہے ۔
حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ این آئی اے کی ٹیم راج باغ سری نگر آئی اور اس نے دفتر کو ضبط کرلیا۔
دلی کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے سرینگر میںبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں فنڈنگ کے ایک جھوٹے مقدمے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کوضبط کرنے کا حکم دیا تھا ۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے بدنام خفیہ ادارے کی طرف سے سری نگر میں اپنے دفتر کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔