Saturday, 27 July 2024, 09:09:43 am
وزیراعلی پنجاب کا راولپنڈی رنگ روڈکا دورہ،منصوبے پرتعمیراتی کام کاجائزہ
February 29, 2024

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آج راولپنڈی میں رنگ روڈ کا دورہ کیا اور منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر انہیں منصوبے پر جاری کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ کو منصوبے کے مختلف حصوں کے تعمیراتی کام سے آگاہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ رواں سال کے آخر تک اپنی مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس منصوبے کے معیا ر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس بڑے منصوبے کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

دریں اثناپنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آج راولپنڈی کے نواح میںڈڈوچہ ڈیم کا بھی دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبے پر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ کو سات ارب روپے مالیت کے اس منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس سے راولپنڈی میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔