Saturday, 14 December 2024, 05:10:43 pm
 
وزیراعلی سندھ کاصوبے میں بارشوں کے باعث ایمرجنسی کااعلان
February 29, 2024

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بارشوں کے باعث ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے آج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں شدید بارشوں کے امکان کے پیش نظر چوکس رہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کراچی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جلد چھٹی دے دی جائے گی۔