الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو توہین عدالت کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دیا ہے۔کیس میں تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر فواد چوہدری اور سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی شامل ہیں۔ای سی پی سندھ کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عدم پیشی کے باعث سماعت آئندہ ماہ کی 18 تاریخ تک ملتوی کر دی۔