Tuesday, 23 April 2024, 04:17:58 pm
سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی حفاظت میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت
March 29, 2023

سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی حفاظت میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی خارجہ امور کی وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی کارروائیاں امن کوششوں کو دبانے اور مذہبی تقدس کے بارے میں بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب قبضے کے خاتمے کی تمام کوششوں اور فلسطینی نصب العین کے جامع حل کی حمایت کرتا رہے گا۔