Saturday, 27 April 2024, 10:41:05 pm
خیبرپختونخواکابینہ نے محکمہ پولیس کیلئے 7ارب60کروڑروپے کی منظوری دے دی
March 29, 2024

خیبرپختونخوا کابینہ نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی پولیس کیلئے گاڑیوں اور سکیورٹی آلات کی خریداری کیلئے سات ارب ساٹھ کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔

یہ منظوری آج پشاور میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے دوران دی گئی ۔

صوبائی کابینہ نے صوبے کے مستحق افرادکیلئے دس ہزار روپے نقد فی خاندان عیدپیکیج کی بھی منظوری دی ۔

اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور خصوصی ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

صوبائی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے توانائی کے ترقیاتی ادارے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تعیناتی کے قوانین پر بھی اتفاق کیا ۔