Thursday, 31 October 2024, 01:06:54 am
 
بر آمدات پرمبنی معیشت ہی ملکی ترقی کا واحد قابل عمل حل ہے،احسن اقبال
May 29, 2023

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات پرمبنی معیشت ہی ملک کی ترقی کا واحد قابل عمل حل ہے ۔

پیر کے روز لاہور میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کی برآمدات بڑھانے کیلئے ایک غیرمعمولی راستہ تلاش کرنا ہوگا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بہت سے عناصر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خلاف سازشیں رچارہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ سی پیک پر ہم نے مشترکہ تعاون کمیٹی کے ڈیڑھ سے سے زائد اجلاس منعقد کیے اور مسائل حل کیے ۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کے فروغ کیلئے کاروبار میں آسانی بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان مسلم لیگ نون کے گزشتہ دور حکومت میں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے اپنے دفاتر کھولے ہیں۔