گورنرسندھ نے یوتھ پارلیمنٹ کے کردار کی تعریف کی ہے۔
پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے ایک وفد نے آج(جمعرات) کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔
وفد سے باتیں کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں کیونکہ ملک کی کل آبادی کا ساٹھ فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے نوجوان کی قیادت کی استعداد کار بڑھانے میں یوتھ پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا۔