ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان اور پورے خطے میں اسرائیل کی دہشت گردانہ جارحیت پر ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیرAmir Saeid Iravani نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ خطے کو ایک مکمل جنگ میں دھکیلنے سے روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدام کیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران اپنے بنیادی ملکی اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے فطری حقوق کے استعمال میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔