Thursday, 28 January 2021, 04:09:41 am
سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی جونیئر نیشنل گیمز پشاور میں شروع
November 29, 2020

File Photo 

سولہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی جونیئر نیشنل گیمز پشاور میں شروع ہوگئی ہیں۔

 ہاکی، بیڈمنٹن، فٹ بال، والی بال، سکواش اور ٹیبل ٹینس کے میچ پشاور اور چارسدہ میں جاری ہیں اور تمام صوبوں اور ریجنز کی تیرہ ٹیمیں گیمز میں حصہ لے رہی ہیں۔

پشاور میں ہاکی مقابلوں کے پہلے میچ میں اسلام آباد نے پنجاب ڈی  ٹیم کو دو گول سے ہرا دیا۔

 ٹیبل ٹینس کے میچ میں آرمی نے گلگت بلتستان کو تین ، ایک سے شکست دی۔

 کھیل اگلے ماہ کی دس تاریخ تک جاری رہیں گے۔