نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ سرکاری دورے پر کویت میں ہیں ۔
اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم آج کویت کے ولی عہد شیخ میشال الاحمد الجابر الصباح اور اپنے ہم منصب شیخ احمد ال نواف الاحمد الصباح سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے بعد مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کےلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔