Sunday, 22 December 2024, 11:21:33 am
 
پاکستان،کویت کادوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کااعادہ
November 29, 2023

پاکستان اور کویت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے ۔یہ خواہش نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورکویت کے ولی عہد شیخ میشال الاحمدالجابرالصبا ح نے بدھ کے روزکویت میں ملاقات میں ظاہر کی ۔وزیراعظم نے تجارت ، توانائی ، آئی ٹی ، افرادی قوت، معدنیات اورسرمایہ کاری سمیت پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔وزیراعظم نے مختلف فورمز پر دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان ظاہر کیا ۔انہوں نے صحت، سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں پاکستان سے افرادی قوت کویت بلانے کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔