Tuesday, 01 April 2025, 02:49:28 pm
 
سکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں6دہشتگردوں کوہلاک کردیا
March 30, 2025

سکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ہلاک دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے امن،استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ادھر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کوسراہا ہے۔