Sunday, 05 May 2024, 04:49:39 pm
پاکستان اور ہنگری کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
April 30, 2021

پاکستان اور ہنگری نے زراعت ، خوراک ماحولیات ، آبی وسائل ، انجینئرنگ ، فنی تربیت اور شہری منصوبہ بندی سمیت باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے آج اسلام آبج میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ان کے ہنگری کے ہم منصب peter.szijjartoکے درمیان ملاقات میں طے پایا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت جغرافیائی اور معاشی ترجیحات پر توجہ مرکوز کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عمل سمیت خطے میں امن اور سلامتی کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں جاری رکھے گا ۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے دوطرفہ تجارتی معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں کا عندہ دیا ہے ۔