Friday, 29 March 2024, 03:06:40 am
کراچی میں گورنر سندھ سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
May 30, 2023

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ایک وفد نے اس کے بانی اور سرپرست مولانا بشیر فاروقی کی قیادت میں کراچی میں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔

انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام منصوبوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نصاب کی تیاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے گورنر کے اقدام کے تحت دی جانے والی آئی ٹی تعلیم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پچاس ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو آئی ٹی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔