Thursday, 31 October 2024, 01:07:09 am
 
پاکستان ،بیلاروس عوام کی خوشحالی کیلئے جامع شراکت داری قائم کرنے کے خواہاں
May 30, 2023

پاکستان اور بیلا روس ایک جامع اور باہمی طورپر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور فلاح وبہبود میں معاون ثابت ہو۔

اپنے بیلا روس ہم منصب سرگئی ایلینک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نے اپنے حکومتوں اور عوام کے درمیان شعبوں میں ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا ہے۔

پاکستان وزیرخارجہ نے کہاکہ مستحکم معیشت ، تجارت اور کاروبار میں اضافہ، سائنس ، تعاون ، دفاعی تعاون میں اضافہ ، ثقافتی تبادلے کا فروغ اور عوام کے آپس میں گہرے تعلقات سمیت پاکستان اور بیلا روس کے درمیان طویل مدتی شراکت داری ہمارے طویل مدتی اہداف ہیں۔

اس سے پہلے بیلاروس کے وزیر خارجہ SERGEI ALEINIK وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچے۔SERGEI ALEINIK نے آمد کے فوری بعد دفتر خارجہ میں ایک پودا لگایا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بیلاروس کے اُن کے ہم منصب نے سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزا سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے۔