تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے نو مئی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
آج (منگل) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ مسلح افواج ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نو مئی کے المناک واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانے اور قانون کے مطابق انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر ہلال الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوم سیاہ نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں اور ان میں ملوث عناصر کی ہمارے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔