Wednesday, 23 October 2024, 05:59:22 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا
May 30, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم گلگت بلتستان کشمیر بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اکتیس کراچی تیسپشاور چھبیسکوئٹہ اکیسگلگت پندرہاور مری بیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر Lehپلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں سہ پہر کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میںدن کے وقت موسم شدید گرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اور بارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں اُنتیس Leh سات پلوامہ اور اننت ناگ پندرہ اور شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔