Saturday, 27 July 2024, 06:40:17 pm
اقوام متحدہ کا جنوبی سوڈان میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور
May 30, 2024

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں قیام امن، حکومت اور عوام کے تعاون کے ساتھ ساتھ افریقی یونین جیسے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔اپریل دو ہزار تئیس میں سوڈان کی مسلح افواج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں چھ لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں نے جنوبی سوڈان میں پناہ لی۔