Saturday, 27 April 2024, 03:16:20 am
برطانوی درالامراء کابھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اقلیتوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے پر زور
July 30, 2021

برطانیہ کے در الامراء نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔ایک بیان میں کونسلر Dr James Sheraنے کہا کہ دارالامراء کے ارکان نے بھارت میں سول سوسائٹی کے ارکان کو خوفزدہ کرنے اور اقلیتوں پر مظالم کی اطلاعات کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ارکان نے ان خلاف ورزیوں کا بھارت کو ذمہ دار قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔کونسلر James Sheraنے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت ہند توا کا نظریہ مسلط کرنے کیلئے تمام ذرائع کو بروئے کار لا رہی ہے جو انسانی حقوق کنونشنز ،بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔