Sunday, 06 October 2024, 11:21:24 am
 
سکیورٹی فورسزنے پشین میں4 مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیا
August 30, 2023

بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب چار دہشت گرد مارے گئے۔

انسداد دہشت گردی کے محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ سرخاب میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔