Friday, 26 April 2024, 07:06:55 pm
وزیراعظم کی برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کے قیام کی منظوری
November 30, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے برآمدات میں اضافے کے لیے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے قیام کی اصولی طور پر منظوری دی ہے۔ 

یہ منظوری پیر کے روز اسلام آباد میں مشیرِ تجارت عبد الرزاق دائود کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات میں دی گئی۔ وزیراعظم ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے صدر ہوں گے جبکہ برآمدات سے وابستہ تمام فریقوں کو بورڈ میں نمائندگی دی جائے گی۔ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہر ماہ بلایا جائے گا جس میں برآمد کنندگان کو مدعو کیا جائے گا تاکہ اُن کے ساتھ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں۔