وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے لئے قومی معیشت کی بہتری کا منصوبہ کل شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج (پیر) لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینتالیسویں خصوصی تربیتی پروگرام کے افسروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ منصوبہ کئی نکات پر مبنی ہے جنہیں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برآمدی معیشت کے فروغ کیلئے اپنے تمام مسائل پر توجہ دینی چاہئے اور آٹومیشن، نینوٹیکنالوجی اور خصوصی ٹیکنالوجی جیسے ای کامرس پر توجہ دینی چاہئے۔
انہوں نے سول ملازمین پر زور دیا کہ وہ ملک کے عوامی مسائل کے بہتر طریقے سے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔