پاکستان اور کینیا نے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے باہمی تعاون اور آزادانہ تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
اس معاہدے سے دونوں ملک معاشی استحکام کے حصول، ترقی اور عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
اس معاہدے کے تحت توقع ہے کہ پاکستان گلابی نمک، سنگ مرمر اور سیمنٹ کینیا کو برآمد کرے گا جبکہ ادویات سازی میں دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہو گا۔
یہ اقدام خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن سے عالمی تجارت میں پاکستان کی قدر میں اضافہ ہو گا اور اس سے قیمتوں میں کمی، صنعتوں کی ترقی اور کاروباری مواقع بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔