Saturday, 27 July 2024, 06:47:51 pm
فرانس، مصر اور اردن کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پرزور
March 31, 2024

فرانس، مصر اور اردن نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پرزوردیاہے۔

یہ مطالبہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا۔

فرانس کے وزیر خارجہSTEPHANE SEJOURNE نے کہا کہ ان کی حکومت تنازعے کے سیاسی حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا قرارداد کے متن میں اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کے تمام معیارات اور امن کالائحہ عمل شامل ہوں گے۔اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی تباہی بین الاقوامی برادری کی غزہ میں انسانی المیئے کو روکنے میں ناکامی ہے۔مصرکے وزیرخارجہ سامع شکری نے اسرائیل پرزوردیاکہ وہ غزہ کے ساتھ زمینی راستے انسانی امداد کیلئے کھولے کیونکہ غزہ مزیدتباہ کاریوں اورانسانی جانوں کے ضیاع کامتحمل نہیں ہوسکتا۔