صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے متعلقہ واقعات میں آٹھ بچوں سمیت دس افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کی جانب سے آج جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، بنوں، مہمند، مردان اور شمالی وزیرستان میں چھتیں گرنے کے واقعات میں تین گھر مکمل تباہ جبکہ چوبیس جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن مرکز چوبیس گھنٹے مکمل طور پر فعال ہے اور لوگ کسی بھی ناگہانی صورتحال بارے ہیلپ لائن1700 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔