Saturday, 27 July 2024, 08:45:50 am
پوپ فرانسس کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کا مطالبہ
March 31, 2024

پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی شہریوں کو امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

آج ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلحے سے امن کا قیام ناممکن ہے۔

شہریوں پر جنگ کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ہم یہی خونریزی دیکھیں گے اور یہ تباہ کاری آخر کیوں ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ ہمیشہ ایک ناپسندیدہ چیزہے۔