Wednesday, 23 October 2024, 05:59:23 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
May 31, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی خیبرپختونخوا خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں شام اور رات کے اوقات کے دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اورمری بیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اور کراچی تیس پشاور پچیسکوئٹہ سترہگلگت اٹھارہاورمظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر Lehپلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں سہ پہر کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میںدن کے وقت موسم شدید گرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر اننت ناگ اور شوپیاں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں اُنتیس Leh پانچ پلوامہ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔