Wednesday, 23 October 2024, 05:58:59 am
 
صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
May 31, 2024

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے۔

وہ آج لاہور میں پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کے زیر قیادت بائیس رکنی وفد سے ملاقات کررہی تھیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر شعبے میں بہتری اور اصلاحات لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اداروں کے اشتراک سے ہم ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب میں ملبوسات کی تیاری کے لئے ٹیکس سے مستثنیٰ ایک شہر تعمیر کررہی ہے جہاں خواتین کو چھ ماہ کے لئے مفت تربیت اور وظائف دیے جائیں گے۔