کمراٹ اور اپر دیر میں سیلابی ریلے سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پھنسے ہوئے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں زخمیوں اور بیماروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کوسٹر وین میں سیاحوں کو ان کے متعلقہ علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔