Thursday, 16 May 2024, 12:09:02 am
صدر کا سندھ میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے پر زور
May 01, 2024

صدر آصف علی زرداری نے سندھ خصوصاً کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے متعلقہ حکام کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کراچی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں بشمول گھوٹکی کندھ کوٹ پل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

صدر کو کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔