Wednesday, 22 May 2024, 01:19:23 am
صدر، وزیراعظم کامزدورطبقے کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی عزم کااعادہ
May 01, 2024

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہاز شریف نے مزدور طبقے کی فلاح و بہبود اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے وقار کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

اُنہوں نے مالکان سے کہا کہ وہ مزدوروں کی تنخواہوں کے حوالے سے منصفانہ طرز عمل اپنائیں، محنت کشوں کے تحفظ اور اُن کی صحت کے لیے اقدامات کریں اور خطرناک ماحول میںکام کرنے والے مزدورں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سازو سامان مہیا کریں۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے حقوق کیلئے ناقابل فراموش جدوجہد کرنے اور جانوں کی قربانیوں دینے والے مزدوروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نیشل ٹرائی پاٹرائیٹ لیبر کانفرنس کا جلد افتتاح کیا جائے گا جس میں مزدوروں کی حفاظت اور صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بہتر رہائش کی سہولیات، تعلیم ، علاج معالجے کی اور سماجی تحفظ کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے اپنے کارکنوں کے کام اور رہن سہن کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔