Sunday, 03 March 2024, 07:12:07 am
اپنی سرزمین دوسرے ملکوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے:افغان وزیرخارجہ
February 02, 2023

افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں اور افغان سرزمین کو دوسرے ملکوں کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیا جائیگا۔کابل میں ایک ہسپتال کا افتتاح کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پشاور میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی بغور اور محتاظ انداز میں تحقیقات کرنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اگر افغانستان میں دہشتگردی ہے تو ہمسایہ ممالک بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں لیکن اس کے برعکس آج نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ افغانستان دونوں دہشتگردی سے محفوظ ہیں۔