Friday, 17 May 2024, 03:25:08 pm
انفارمیشن گروپ کے زیرِ تربیت افسروں کے گروپ کا ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
May 02, 2024

انفارمیشن گروپ کے زیر تربیت افسروں کے ایک گروپ نے آج اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ نے وفد کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔

وفد کے ارکان نے بریفنگ اور ریڈیو پاکستان کے نشریاتی امور میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

زیر تربیت افسروں نے ایف ایم ون او ون ، ایف ایم93 ، صوت القرآن چینل ، خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل ، نیشنل نیوز روم اور سوشل میڈیا سمیت ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبے اور سٹوڈیوز دیکھے۔