Friday, 17 May 2024, 08:38:05 am
وزیراعظم کا یواے ای کے حکمران نمائندے شیخ طحنون بن محمدالنہیان کے انتقال پراظہارافسوس
May 02, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے العین میں متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور لوگوں کے ساتھ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مرحوم شیخ طحنون کے کردار کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔