Friday, 17 May 2024, 08:05:12 am
وزیراعظم کا محنت کشوں کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار
May 02, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے محنت کشوں کی فلاح وبہبود اور خوشحالی یقینی بنانے کا حکومتی عزم ظاہرکیاہے۔

لاہورمیں محنت کشوں اوران کے اہلخانہ کے اعزازمیں منعقدہ ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی مزدورکی خوشحالی سے منسلک ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ان کی حکومت محنت کش طبقے کی جدوجہدسے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پالیسیاں وضع کرتے وقت اپنے کارکنوں کی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرسرمایہ کاراورمحنت کش ایک منصفانہ نظام کے تحت ملکرکام کریں تو پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔وزیراعظم نے محنت کش طبقے کے بچوں کے لئے سازگارماحول کی فراہمی پربھی زوردیا جہاں وہ ڈاکٹراورانجینئربننے کے ساتھ ساتھ دیگرشعبوں میں بھی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔