Friday, 17 May 2024, 01:24:09 pm
احسن اقبال کا وفاقی سرکاری اور نجی شراکت داری کی پالیسی کی اہمیت پر زور
May 02, 2024

وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سرکاری ونجی شراکت داری کی پالیسی کے جائزے کیلئے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔

کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی پی پی پی پالیسی 28-2023 پر غور کیاگیا اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیاگیا ۔

اجلاس میں موجودہ معاشی ضروریات کے تناظر میں پی پی پی پالیسی کو بہتر بنانے کیلئے حکومتی عزم کااظہار کیاگیا ۔

وزیر نے کہا وفاقی پی پی پی پالیسی کا تزویراتی جائزہ پائیدار اور جامع ترقی کیلئے ماحول کو سازگار بنانے کے حکومتی عزم کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا مربوط کوششوں اور اصلاحات کے ذریعے حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سماجی معاشی فوائد پہنچانے کیلئے پی پی پی کے ڈھانچے کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔