Friday, 17 May 2024, 12:52:03 pm
صوبائی حکومتیں اشیائے خوردونوش کے کم نرخوں پرعملدرآمدکو یقینی بنائیں، وزیراعظم
May 02, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عملدرآمد اور اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

انہوں نےایک بیان میں کہاکہ مہنگائی میں حالیہ کمی عوام کیلئے اچھی خبر ہے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ افراط زر میں انتالیس سے بیس فیصد کمی ہوئی ہے اور اب مہنگائی سترہ فیصد کی سطح پر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سال میں قیمتوں میں کمی سے بہتر اقتصادی اشاریوں کا اظہار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا مہنگائی میں کمی ان کی گزشتہ سولہ ماہ کی حکومت کی محنت کا نتیجہ ہے اورنگران حکومت نے ان کوششوں کو جاری رکھا ۔

وزیراعظم نے کہا مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح اوراقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آتے ہی عوام کو مزید سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں لہذا پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو سہولت ملے گی ۔

شہبازشریف نے عزم ظاہر کیاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اسی سمت میں پیشرفت جاری رہے گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت عوام کو جلدازجلد زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کررہی ہے ۔