Saturday, 18 May 2024, 01:58:58 pm
عازمین حج،حج سے قبل بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور
May 04, 2024

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ حج کے لیے سعودی عرب روانگی سے کم از کم پانچ دن قبل ویکسین لگوائیں۔

وزارت کے ایک ترجمان کے مطابق یہ ایک لازمی شرط ہے۔

ہر حاجی کو ایک پیکج ملے گا جس میں ایک بڑا سفری بیگ، ایک چھوٹا ہینڈ کیری بیگ، ایک جوتے کا تھیلا، مردوں کے لیے احرام کی پٹی اور خواتین کے لیے اسکارف ہوگا۔  حج فلائٹ آپریشن جمعرات سے شروع ہو رہا ہے اور اگلے ماہ کی نو تاریخ کو اختتام پذیر ہو گا۔ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 259 پروازوں کے ذریعے اڑسٹھ ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔