Saturday, 18 May 2024, 11:16:27 am
پاکستان اورنائیجرکا دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم
May 04, 2024

پاکستان اور نائیجر نے خصوصاً اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے اتفاق رائے بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار کی اپنے نائیجرکے ہم منصب SANGARE BAKARY YAOU سے ملاقات میں ہوا ۔

فریقین نے اسلامی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کو فروغ دینے کیلئے مل کرکام جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر نائیجر کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور مسئلہ کشمیر پر اس کے اصولی موقف کی تعریف کی ۔