Saturday, 05 September 2026, 10:51:18 am
 
ایف ایف سی کسان مراعاتی پروگرام 2026، کامیاب کسانوں میں انعامات تقسیم
September 04, 2026

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام کسان مراعاتی پروگرام 2026 کی انعامی تقریب ایوان شاہ جہاں قصور میں منعقد ہوئی۔

کھڈیاں خاص قصور سے محمد عباس نے ٹریکٹرجبکہ لاہور کے کسان علی رضا نے موٹر سائیکل بطور انعام حاصل کی۔

ہیڈ آف نارتھ زون حسن علی ظفر نے کامیاب کسانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کسانوں کے لئے ایف ایف سی کے عزم،جدید فصلوں کی غذائی ضروریات کے حل اور معیاری کھادوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں ہیڈ آف مارکیٹنگ نوین سعید،عمران سلامت،ڈاکٹر مدرار الحق اور دیگر نے شرکت کی۔محکمہ زراعت کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن اعجاز علی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

انعام حاصل کرنے والے کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہتر کسان مراعاتی سکیموں اورمعیاری مصنوعات پر ایف ایف سی سے اظہار تشکر کیا۔